Loading
بھارتی پروڈیوسر اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ سری دیوی نے فلم ’موم‘ کی شوٹنگ کی دوران ان کیساتھ ایک کمرے میں رہنے سے انکار کردیا تھا۔ ایک انٹرویو میں بونی کپور جو کہ 2017 کی فلم ’موم‘ کے پروڈیوسر بھی تھے، نے بتایا کہ ان کی اہلیہ سری دیوی اپنے کام سے بےحد محبت کرتی تھیں اور کردار میں پورا اُترنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی تھیں۔ بونی کپور نے انکشاف کیا کہ فلم موم میں سری دیوی ایک ماں کا کردار ادا کر رہی تھیں جس کی بیٹی کیساتھ ریپ ہوا ہے اس لئے انہوں نے میرے ساتھ ایک کمرے میں رہنے سے بھی انکار کردیا تھا کیونکہ وہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران صرف ایک ماں کے طور پر رہنا چاہتی تھیں اور بیوی کے کردار کو بھلا کر صرف بطور ماں رہنا چاہتی تھیں۔ بونی کے مطابق سری دیوی کا کہنا تھا کہ اگر وہ ان کیساتھ ایک کمرے میں رہیں تو ان کا دھیان بھٹک جائے گا اور وہ اپنے کردار کو مکمل طور پر ادا نہیں کر سکیں گی۔ یاد رہے کہ فلم موم میں پاکستان کی صف اول کی اداکارہ سجل علی نے سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل