Tuesday, September 09, 2025
 

شاہ رخ خان اپنی تعلیم مکمل کیوں نہ کرسکے؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

 



بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ماضی میں اپنی تعلیم ادھوری چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں شاہ رُخ خان نے انکشاف کیا کہ ان کی تعلیم ایک لڑائی کے باعث ادھوری رہ گئی تھی، جو امتحان سے کچھ دن پہلے یونیورسٹی میں پرنسپل کیساتھ ہوئی تھی۔ شاہ رخ نے بتایا کہ وہ فلم ’فوجی‘ کی شوٹنگ کے دوران اپنی یونیورسٹی کی حاضری برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے تھے اور امتحان کی تیاری کے لیے لائبریری میں بیٹھے تھے کہ اچانک ان کے پرنسپل وہاں آ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ پرنسپل نے ان سے کہا اگر ان کے بس میں ہوتا تو وہ انہیں امتحان میں بیٹھنے نہیں دیتے۔ اس پر شاہ رخ نے بھی جوانی کے جوش میں بے ادبی میں جواب دیا کہ اگر ایسا ہے تو وہ امتحان دینا بھی نہیں چاہتے اور وہ لائبریری سے چلے گئے۔ اس واقعے کو شاہ رُخ خان نے اپنی زندگی کا ایک اہم موڑ قرار دیا اور اعتراف کیا کہ یہ بچپن کی حماقت اور بدتمیزی تھی جس کی وجہ سے وہ فائنل امتحانات میں شامل نہیں ہو سکے، حالانکہ ان کے تمام پریکٹیکل مکمل تھے۔ شاہ رخ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے پاس کالج کی ڈگری ہوتی تو وہ آج اور بھی بڑے سپر اسٹار ہوتے۔ انہوں نے نوجوانوں کو تاکید کی کہ اپنی تعلیم کبھی نہ چھوڑیں کیونکہ تعلیم کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل