Tuesday, September 09, 2025
 

دُلہن کو گود میں اٹھا کر شادی میں انٹری مارنا دُلہا کو مہنگا پڑ گیا

 



بھارتی سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے جس میں دلہا اپنی دلہن کو گود میں اٹھا کر شادی میں انٹری دینے کی کوشش کرتا ہے، لیکن جیسے ہی وہ سیڑھیوں پر قدم رکھتا ہے، بیلنس کھو بیٹھتا ہے اور دونوں زمین پر گر جاتے ہیں۔ یہ حادثہ سوشل میڈیا پر ایک مضحکہ خیز ویڈیو کی صورت اختیار کرچکا ہے۔ خوش قسمتی سے دُلہا دلہن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ دلہا نے گرنے کے باوجود اپنی دلہن کو بانہوں میں مضبوطی سے تھامے رکھا اور فوراً سنبھالا جس پر محفل میں قہقہے اور تالیاں بجنے لگیں۔ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے بھی مزاحیہ اور دلچسپ انداز میں آئے ہیں۔ کچھ نے دلہے کو "حقیقی ہیرو" قرار دیا جس نے گرتے وقت بھی اپنی بیوی کو نہیں چھوڑا۔ کسی نے لکھا: “اصل محبت وہ ہے جو گرنے کے بعد بھی نہ چھوڑے۔ https://www.facebook.com/tv1india/videos/1309192287459146/ کئی صارفین نے دلہے کو مشورہ دیا کہ انٹری کے چکروں میں اتنے رسک والے اسٹنٹ نہ کیا کرے۔ ایسی ویڈیوز اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ شادیوں میں صرف رسومات ہی نہیں بلکہ غیر متوقع اور مزاحیہ واقعات بھی یادگار بن جاتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل