Sunday, September 14, 2025
 

توجہ صرف ایک میچ پر نہیں، ایشیا کپ جیتنے پر ہے، صائم ایوب

 



قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے کہا ہے کہ ہمارا  ہدف صرف بھارت کے خلاف میچ نہیں بلکہ ایشیا کپ کی ٹرافی جیتنا ہے۔ دبئی میں پاک بھارت میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم کے خلاف ہم بے خوف کرکٹ کھیلیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں صائم ایوب نے کہا کہ پلیئنگ الیون ہمیشہ پچ کی صورتحال کے مطابق منتخب کی جاتی ہے اگروکٹ خشک ہو تو اسپنرز کو موقع ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دباؤمیں رہ کر فتح حاصل کرناضروری ہے،کوئی کھلاڑی میچ جتوادے تو سب پچھلی کارکردگی بھول جاتے ہیں، ٹیم ورک کے ساتھ بڑا میچ جیتنا مقصد ہے۔ صائم ایوب نے کہا کہ امریکہ میں کھیلے جانے والے پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ کی کچھ خاص یادیں نہیں ہیں، مینجمنٹ کا مشورہ ہے کہ ماضی سے سبق سیکھیں اور حال پر فوکس رکھیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل