Tuesday, September 23, 2025
 

کراچی، سافٹ ویئر ہاؤس میں لڑکی کو حبسِ بیجا اور ہراساں کرنے پر تلخ کلامی، ہوائی فائرنگ

 



شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں سوفٹ وئیر ہاؤس میں لڑکی کو مبینہ طور پر حبس بیجا میں رکھنے اور ہراساں کرنے پر لڑکی کے اہلخانہ اور دیگر افراد میں اشتعال پھیل گیا۔ جہاں تلخ کلامی اور ہاتھا کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔  ایس ایچ او گلشن اقبال نعیم راجپوت نے بتایا کہ پولیس نے دونوں گروپ کے متعدد افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے جبکہ ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں خود کار ہتھیاروں سے مسلح افراد پولیس سے مزاحمت اور الجھتے ہوئے بھی دکھائی دیئے ہیں۔ تاہم پولیس کی جانب سے سوفٹ ویئر ہاؤس میں کام کرنے والی لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں نامزد سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جبکہ دونوں گروپوں کے حراست میں لیے گئے افراد کے خلاف لڑائی جھگڑے اور ہوائی فائرنگ سمیت دیگر دفعات کے تحت بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔  آخری اطلاعات آنے تک واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پایا جاتا تھا ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل