Tuesday, September 23, 2025
 

کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں باپ بیٹا سمیت 3 افراد زخمی

 



شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں باپ بیٹا سمیت تین افراد زخمی ہو گئے، جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پہلا واقعہ محمود آباد 6 نمبر کے علاقے میں پیش آیا جہاں بسم اللہ چکن کارنر نامی دکان پر بیٹھے باپ اور بیٹے پر فائرنگ کی گئی۔ زخمیوں کی شناخت 48 سالہ ندیم اور 18 سالہ حذیفہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان کو سینے جبکہ اس کے والد کو ٹانگ پر گولی لگی۔ زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعہ ممکنہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ ہے، تاہم ٹیپوسلطان پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ نامعلوم افراد کی جانب سے کیا گیا اور امکان ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہو۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دوسرا واقعہ سپر ہائی وے کے علاقے اللہ بخش گوٹھ کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان عمر زخمی ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان کو ٹانگ پر گولی لگی اور اسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس واقعے کو بھی ابتدائی طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت قرار دیا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل