Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے، جن میں سے 2 زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے حوا گوٹھ کے قریب پولیس نے نبیل نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ جبکہ نیوی کراچی کے بلال کالونی میں بھی مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس میں علی خان ولد اجمل شاہ اور سلمان خان ولد نصیب گل نامی دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پستول اور ایک بغیر نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہے۔ موٹر سائیکل کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے سی پی ایل سی سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ زخمی ملزم علی خان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل