Wednesday, September 24, 2025
 

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر پولنگ جاری

 



سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 28 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بلا تعطل شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق پولنگ مقررہ وقت پر پرامن ماحول میں شروع ہوئی، اور اب تک تمام اضلاع میں ووٹرز کی شرکت جاری ہے۔ ضمنی انتخابات کے دوران مجموعی طور پر 2 لاکھ 43 ہزار 187 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے، جن میں 1 لاکھ 33 ہزار 38 مرد اور 1 لاکھ 10 ہزار 154 خواتین شامل ہیں۔ پولنگ کا عمل کراچی کے تین اضلاع شرقی، غربی، اور کیماڑی کے علاوہ حیدرآباد، دادو، جامشورو، مٹیاری، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، میرپورخاص، عمرکوٹ، بدین اور ٹھٹھہ میں بھی جاری ہے۔ ترجمان الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ پولیس، رینجرز اور دیگر سیکیورٹی ادارے پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ پولنگ کے دوران شفافیت، غیرجانبداری اور امن و امان کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشنز پہنچ کر اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل