Saturday, October 04, 2025
 

انڈوں سے نکلنے والے مزید 120 گرین ٹرٹلز کو سمندر میں چھوڑ دیا گیا

 



سندھ وائلڈ لائف نے انڈوں سے نکلنے والے گرین ٹرٹلز (کچھوؤں) کے مزید 120 بچے سمندر میں نئے سفر پرروانہ کردیے۔ سبز کچھوؤں کی افزائش سیزن 2025-2026 کے دوسرے مرحلے کے دوران سندھ وائلڈ لائف نے انڈوں سے نکلنے والے مذید 120 بچے سمندر میں روانہ کیے۔ انچارج میرین ٹرٹلز، محکمہ جنگلی حیات سندھ اشفاق علی میمن کا کہنا ہے کہ رواں سال کے چندروز کے دوران اب تک 224سبز کچھووں کے بچے سمندر میں چھوڑے جاچکے ہیں۔  اس سے قبل گزشتہ ہفتے  104 ننھے کچھوے سمندر میں چھوڑے گئے تھے۔  وائلڈ لائف کے مطابق اب تک مادہ گرین ٹرٹل کے 9500 انڈے گھونسلوں میں رکھے گئے ہیں، مادہ کچھوے فروری تک پاکستان کے ساحلی علاقوں پر انڈے دینے کے لئے آتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل