Saturday, October 04, 2025
 

امریکی یوٹیوبر کا پولی پاکٹ کھلونے جمع کرنے کا ریکارڈ

 



امریکا کی ایک یوٹیوبر نے بڑی تعداد میں پولی پاکٹ کھلونے جمع کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی کانٹنٹ کریئٹر(جن کا ہنڈل کرچی آن لائن ہے) بچپن میں بڑی تعداد میں پولی پاکٹ کھلونے جمع کرنے کے بعد یہ شوق ترک کر چکی تھیں۔ تاہم، 10 سے زیادہ عرصے بعد ماضی کے جھروکوں سے متاثر ہو کر انہوں نے نیا کلیکشن جمع کرنا شروع کیا۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2019 کے آخر میں پولی پاکٹس جمع کرنے شروع کیے اور وہ اس برس 30 سال کی ہوئیں تھیں۔ وہ اپنے بچپن کے حوالے سے سوچ رہی تھیں اور ان کے دماغ میں ہمیشہ سے پولی پاکٹس تھے۔ کرچی نے 534 پولی پاکٹس کھلونے جمع کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ پولی پاکٹس کھلونے ایسی گڑیائیں اور ان کا سامان ہوتی ہیں جن کا سائز ایک انچ تک کا ہوتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل