Loading
شہر قائد کے علاقے پرانا گولیمار میوہ شاہ قبرستان کے قریب فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں 30 سالہ نوجوان نصیب بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو جسم کے مختلف حصوں پر پانچ گولیاں ماری گئیں، جن میں سے سینے پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول نشے کا عادی تھا اور علاقے میں محنت مزدوری کرکے روزی کماتا تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول غیر شادی شدہ اور پرانا گولیمار کا رہائشی تھا۔ مقتول کے ماموں اور دیگر اہل خانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نصیب محنت مزدور لڑکا تھا، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، نہ ہی اس کا کسی سے جھگڑا تھا۔ نصیب محنت مزدور لڑکا تھا، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، نہ ہی اس کا کسی سے جھگڑا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل