Sunday, October 05, 2025
 

کراچی، پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

 



شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 4 میں پولیس اور مبینہ ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ملزمان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ایدھی کے مطابق دونوں ملزمان کو اسپتال میں زیرِ علاج رکھا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے بعد ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، جسے تحویل میں لے کر فرانزک کے لیے بھجوایا جائے گا۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل