Sunday, October 05, 2025
 

اسرائیلی دعویٰ جھوٹا ثابت، حماس رہنما خلیل الحیہ منظر عام پر آگئے

 



اسرائیلی حملے میں محفوظ رہنے والے حماس کے سینئر رہنما اور جنگ بندی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیہ پہلی مرتبہ منظر عام پر آ گئے ہیں۔ گزشتہ ماہ اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں فضائی حملہ کر کے خلیل الحیہ سمیت کئی فلسطینی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کارروائی میں خلیل الحیہ شہید ہو گئے ہیں، تاہم حماس نے اس خبر کی فوری تردید کی تھی۔ اب عرب ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں خلیل الحیہ نے اپنی زندگی بچ جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس حملے میں ان کا بیٹا اور ان کے چیف آف اسٹاف شہید ہو گئے۔ حماس کے مطابق، خلیل الحیہ نے خود اپنے بیٹے اور دیگر شہدا کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے قطر میں ہونے والے حملے کو بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل آئندہ قطر میں مزید کارروائیاں نہیں کرے گا۔ خلیل الحیہ کا منظر عام پر آنا اسرائیلی دعوؤں کی واضح تردید سمجھا جا رہا ہے اور تجزیہ کاروں کے مطابق یہ حماس کے لیے ایک علامتی فتح کی حیثیت رکھتا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل