Loading
تھانہ ویمن پولیس کی کارروائی کے دوران گھر سے طلائی زیوارت چرانے والی گھریلو ملازمہ اپنی والدہ سمیت گرفتار کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق 2 لاکھ سے زائد مالیت کا طلائی لاکٹ اور زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 73 ہزار روپے برآمد کی گئی۔ ملزمہ نے مالک کی غیر موجودگی میں اپنے والد اور والدہ کے ساتھ مل کر طلائی زیورات چرائے تھے۔ تھانہ ویمن پولیس نے مقدمہ درج کرکے گھریلو ملازمہ اور اسکی والدہ کو گرفتار کر لیا، ملزمہ کے والد کو بھی جلد گرفتار کرکے مزید برآمدگی کی جائے گی۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل