Loading
ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی 2025-26 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کا 68واں ایڈیشن چھ اکتوبر بروز پیر سے شروع ہوگا۔ قائد اعظم ٹرافی 2025-26 میں 46 فرسٹ کلاس میچز کا انعقاد پشاور، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں گا۔ سیالکوٹ ریجن کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ قائد اعظم ٹرافی کے ہر راؤنڈ میں کم از کم دو میچ پی سی بی یوٹیوب چینل پر لائیو اسٹریم ہوں گے۔ پہلے راؤنڈ میں عمران خان اسٹیڈیم پشاور اور ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہونے والے میچز لائیو اسٹریم ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں نو راؤنڈ کھیلے جائیں گے، ہر راؤنڈ میں پانچ میچز ہوں گے۔ لیگ اسٹیج کے اختتام پر دو ٹاپ ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔ Quaid-e-Azam Trophy 2025-26 to get underway tomorrow ???? Playing squads & more details ➡️ https://t.co/0VAvxg6sOD#QeAT pic.twitter.com/qPe5GPD6kO — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 5, 2025 فائنل 29 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 75 لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ کو 40 لاکھ روپے ملیں گے۔ قائد اعظم ٹرافی کے ہر راؤنڈ میں 10 انڈر 21 کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔ ہر ٹیم کے لیے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک انڈر 21 کھلاڑی رکھنا لازم ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل