Loading
پاک فوج کے تعاون سے بنوں سپورٹس کمپلیکس میں پینٹنگ اور آرٹس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مختلف سکولز اور کالجز کے 150 سے زائد طلبہ نے تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق رنگارنگ تقریب میں پاک فوج کے افسران نے خصوصی شرکت کی، تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر طلبا نے خوبصورت پینٹنگز، دلکش فن پاروں اور تخلیقی صلاحیتوں سے حاضرین کا دل جیت لیا ، مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا میں انعامات تقسیم کیے۔ بنوں کے طلبا کے دلکش فن پارے واضح ثبوت ہیں کہ وہ قابلیت اور صلاحیت میں کسی سے کم نہیں، بنوں میں منعقدہ پینٹنگ مقابلہ علاقے میں امن اور ثقافتی ہم آہنگی کا پیغام ہے، بنوں کے عوام نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل