Sunday, October 05, 2025
 

سیلاب متاثرین بحالی سروے کامیابی سے جاری، 27 اضلاع میں2233 سروے ٹیمیں ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مصروف

 



وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرین بحالی سروے تیزی سے جاری ہے،27 اضلاع میں2233 سروے ٹیمیں ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے متاثرین کے گھروں تک پہنچ گئیں۔ فلڈ سروے کیلئے دور افتادہ علاقوں کے لئے کشتیوں پرمتاثرہ علاقوں کا وزٹ کر کے ایک لاکھ27 ہزار متاثرین کا ڈیٹا حاصل کیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ فلڈ سروے ٹیموں نے مختلف اضلاع میں88,865 کسانوں سے سیلاب میں فصلوں کے نقصان کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں اور3 لاکھ42 ہزار ایکڑ سے زائد متاثرہ اراضی کی نشاندہی مکمل ہو چکی ہے۔ فلڈ سروے ٹیموں نے سیلاب سے متاثرہ37,044 مکانات کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا ہے،سیلاب کے باعث 1400 افراد کے علاوہمختلف اضلاع سے 5836 ہلاک مویشیوں کی تفصیلات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پا ک فوج ، اربن یونٹ ،ریونیو ،محکمہ زراعت اور لائیو سٹاک کے نمائندے سروے کے لئے گھر گھر پہنچ رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے روزانہ کی بنیاد پر سروے میں پیش رفت کا جائزہ لے رہا ہے۔ اس موقع پر سروے ٹیموں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر حق دار کو حق ملے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل