Loading
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لینے کے معاملے پر مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا ردعمل سامنے آگیا۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایمل ولی پریشان نہ ہوں وزیراعلیٰ کے احکامات کے مطابق انکی سیکورٹی یقینی بنائیں گے، سیاسی اختلاف کے باوجود ایمل ولی کی مکمل حفاظت کی جائے گی۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ ایمل ولی خان کو ضرورت پڑی تو میں ذاتی طور پر ان کی سیکیورٹی ڈیوٹی کروں گا۔ ایمل ولی خان کو وفاقی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے سامنے تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کیے جا رہے ہیں، ایمل ولی خان کو ان کے قابلِ اعتماد سیکورٹی اہلکار فراہم کیے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں ایمل ولی خان سے سیکورٹی اہلکاروں کی فہرست طلب کی گئی ہے،وزیراعلیٰ نے ایمل ولی خان کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل