Sunday, October 05, 2025
 

پی ٹی اے سے تصدیق شدہ آئی فون 17 سیریز لانچ کردی گئیں، قیمت جانیے

 



آئی فون 17 سیریز کو باضابطہ طور پر پاکستان میں ایپل کے واحد مجاز تقسیم کار مرکنٹائل کے ذریعے پاکستان میں لانچ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی فون کی نئی سیریز میں چار ماڈلز، آئی فون 17، آئی فون 17 پرو، آئی فون 17 پرو میکس اور الٹرا سلم آئی فون ایئر شامل ہیں۔ تمام ماڈلز پی ٹی اے سے منظور شدہ اور مقامی نیٹ ورکس کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔ خریداروں کو پی ٹی اے کی رجسٹریشن کے لیے کوئی اضافی چارجز ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ مرکنٹائل نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ تمام ماڈلز باضابطہ وارنٹی اور بعد از فروخت سپورٹ کے ساتھ لانچ کیے گئے ہیں جو مستند چینلز کے ذریعے خریداری کرنے والے صارفین کے لیے سکون کا باعث بنیں گے۔ ذیل میں پی ٹی اے سے منظور شدہ آئی فون 17 سیریز کی قیمتیں بھی قارئین کیلئے پیش ہیں۔ آئی فون 17 256 جی بی - 399,000 پاکستانی روپے 512 جی بی - 482,500 پاکستانی روپے آئی فون 17 پرو 256 جی بی - 520,500 پاکستانی روپے 512 جی بی - 603,500 پاکستانی روپے 1 ٹی بی 686,500 پاکستانی روپے آئی فون 17 پرو میکس 256 جی بی - 565,000 پاکستانی روپے 512 جی بی - 648,500 پاکستانی روپے 1 ٹی بی - 732,000 پاکستانی روپے 2 ٹی بی - 898,500 پاکستانی روپے آئی فون ایئر 256 جی بی - 480,000 پاکستانی روپے 512 جی بی - 563,000 پاکستانی روپے 1 ٹی بی - 646,500 پاکستانی روپے

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل