Sunday, October 05, 2025
 

کراچی: سپر ہائی وے پر جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش برآمد

 



سپر ہائی وے پر نجی ریسٹورنٹ کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح  سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے علاقے سپرہائی وے پر نجی ریسٹورنٹ کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی جسے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورلاش کوتحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔ سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے ڈیوٹی آفیسر سکندر کے مطابق مقتول کی عمر 30 سال کے قریب ہے، مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس مقتول کی تلاش ڈیوائس کی مدد سے شناخت کرنے کی کوشش کررہی ہے تاہم  پولیس نے جائے وقوعہ سے واقعاتی شواہد کی روشنی میں واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل