Monday, October 06, 2025
 

وادی لیپہ میں پاک فوج کا فری میڈیکل کیمپ، سیکڑوں مریضوں کا مفت علاج

 



وادی لیپہ میں پاک فوج لیپہ گارڈ اور فور میڈیکل بٹالین کی جانب سے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں ماہر ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ادویات فراہم کیں۔ یہ کیمپ پاک فوج اور محکمہ صحت لیپہ کے باہمی اشتراک سے لگایا گیا، جس کا مقصد علاقے کے دور دراز اور کم وسائل رکھنے والے افراد کو طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔ فری میڈیکل کیمپ میں ماہر میڈیکل ڈاکٹرز، سرجنز، ڈینٹل اسپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ اور میڈیکل آفیسرز نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ خواتین، بزرگ، بچے اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔ مریضوں اور ان کے اہل خانہ نے پاک فوج کے اس فلاحی اقدام پر دلی شکریہ ادا کیا، خاص طور پر لیپہ گارڈ کے کمانڈر، میڈیکل بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر اور شریک ڈاکٹروں کی کاوشوں کو سراہا۔ اہلِ علاقہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا یہ اقدام نہ صرف طبی سہولت فراہم کرتا ہے بلکہ عوام اور افواجِ پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل