Monday, October 06, 2025
 

پنجاب بھر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، متعدد شہر جل تھل

 



لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں نظام زندگی متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔ لاہور، شجاع آباد، چیچہ وطنی، پیرمحل، وہاڑی، ساہیوال، ننکانہ صاحب، احمد پور شرقیہ، جڑانوالہ، بورے والا، چشتیاں، پتوکی، بچیانہ، ڈجکوٹ، سندیلیانوالی، عبدالحکیم، اوکاڑہ اور دیگر شہروں میں شدید بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے۔ کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ شجاع آباد، وہاڑی، پتوکی، چیچہ وطنی، ساہیوال اور بورے والا سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے باعث درجنوں فیڈر ٹرپ کر گئے، جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ پیرمحل، بورے والا اور دیگر شہروں میں شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ بارش کے باعث سردی کی ابتدائی لہر محسوس کی جا رہی ہے جبکہ حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل