Loading
بڑھتی گرمی تیزی سے قطب شمالی میں جمی برف پگھلا رہی، اسی تبدیلی سے فائدہ اٹھا کر چین نے قطبی بحری راستے’’نارتھرن سی روٹ‘‘سے اپنا سامان یورپ بھجوانا شروع کردیا۔ حالیہ 25 ستمبر کو یہ خیال عمل میں ڈھل گیا، جب چینی بندرگاہ ننگبو سے استنبول برج نامی بحری جہاز چین کی اشیاء لیے نارتھرن سی روٹ سے برطانیہ روانہ ہوا۔ یہ بحری جہاز اٹھارہ دن بعد 12 اکتوبرکو برطانوی بندرگاہ، فیلکس اسٹو پہنچے گا، اس طرح جہد مسلسل و استقلال سے چینی قوم نے نیا بحری راستہ تخلیق کر لیا، جسے ’’قطبی شاہراہ ریشم ‘‘کہا جا رہا ہے۔ اس سے چین کو بنیادی فائدہ یہ کہ نہر سوئزکے راستے چینی سامان 40 دن میں یورپ پہنچتا ہے۔ نئے بحری روٹ سے بحری جہاز 18 تا 20 دن میں پہنچ جائے گا، راستے کا منفی پہلو یہ کہ فی الحال موسم سرما میں بند رہتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل