Tuesday, November 18, 2025
 

چترال این اے ون میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

 



الیکشن کمیشن نے چترال این اے ون میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون چترال میں ضمنی  انتخاب کے لیے پولنگ 23 نومبر کو ہوگی جب کہ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 15 سے 17 اکتوبر تک جمع کروا سکتے ہیں ۔ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 اکتوبر تک کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ حلقہ این اے ون چترال کی نشست تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ایم این اے عبداللطیف کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل