Saturday, May 30, 2026
 

اسرائیل کا لبنان کے جنوبی علاقے سے انخلا کا مطالبہ ماننے سے انکار

 



اسرائیل نے لبنان کے جنوبی علاقے سے اسرائیلی فوج کے انخلا کے مطالبے کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے امریکی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے دوران جنوبی لبنان سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کے لبنانی مطالبات کو مسترد کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے حزب اللہ کے غیرمسلح ہونے تک  پوزیشن برقرار رکھنے پر اصرار کیا اور کہا کہ حزب اللہ کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے رسائی حاصل کریں گے۔ واضح رہے کہ مذاکرات میں دونوں اطراف کے فوجی نمائندے براہ راست بات چیت میں شامل ہونے کے بجائے امریکی ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ کررہے ہیں۔ لبنانی مندوبین نے اسرائیلی فوجی اصطلاحات کے بارے میں وضاحت کی درخواست کی جس میں "آسان خطرہ" اور "خطرات کا جواب" شامل ہیں جب کہ اسرائیلی نمائندوں نے حزب اللہ کے غیر مسلح ہونے پر زور دیا۔ اسرائیلی فوجی حکام نے نقشے پیش کیے جن میں حزب اللہ کے ڈرون کی تنصیبات اور ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے کے مقامات کی نشاندہی کی اور لبنانی فوج پر زور دیا کہ وہ ان مقامات کو ختم کر دیں جسے لبنان نے پیشگی شرط کے طور پر مسترد کر دیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل