Saturday, May 30, 2026
 

ایک جماعت کو روک کر دوسروں کو اجازت دینا سیاسی تفریق ہے، اسد قیصر

 



پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد قیصر، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور نور الحق قادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گلگت بلتستان جانے سے روکا گیا، جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما سکردو پہنچ گئے۔ اسد قیصر نے کہا کہ پنجاب پولیس نے انہیں جی بی جانے سے روکا، بتایا جائے کہ کس اختیار کے تحت ایک رکن قومی اسمبلی کو روکا گیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ وہ قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور موجودہ رکن اسمبلی ہیں، گلگت بلتستان ایک سیاحتی خطہ ہے جہاں دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک جماعت کو روک کر دوسروں کو اجازت دینا سیاسی تفریق ہے، چیف الیکشن کمشنر تمام جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کریں، بصورت دیگر اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جنید اکبر کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک افسوسناک تھا۔ گلگت بلتستان کے عوام اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں اور ووٹ کی حفاظت بھی یقینی بنائیں۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث ہزاروں افراد گرمی میں انتظار کرتے رہے اور کئی لوگوں کی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنا پانچواں بجٹ پیش کر رہی ہے، لیکن عوام کو ریلیف نہیں مل سکا، جبکہ کاروبار، زراعت اور روزگار کے شعبے مشکلات کا شکار ہیں۔ نور الحق قادری نے کہا کہ اسد قیصر کو گلگت بلتستان جانے سے روکنا پری پول رگنگ کے مترادف ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وہاں وفاداریاں تبدیل کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم گلگت بلتستان کے ووٹر باشعور ہیں اور اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل