Saturday, May 30, 2026
 

ریموٹ سے چلنے والا دنیا کا سب سے بڑا کاغذی طیارہ

 



چین میں طلبا کی ایک ٹیم نے دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول کاغذی طیارہ فضا میں اڑا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔ چین کے شہر شینژین کے ژیلی مڈل اسکول کے طلبا کے ایک گروپ نے (جس کی قیادت جماعت اول (گریڈ 1) کی کلاس 16 کے طالب علم ژو جونجیے کر رہے تھے) تقریباً چھ ماہ کی انتھک محنت کے بعد ایک مکمل طور پر فعال آر سی (ریموٹ کنٹرول) کاغذی طیارہ تیار کیا۔ 6.06 میٹر چوڑے پروں اور 5.06 میٹر لمبے جسم والے اس طیارے نے رواں ماہ کامیاب آزمائشی پرواز کی۔ جہاز تقریباً 15 منٹ تک فضا میں رہا اور پھر بحفاظت زمین پر لینڈ کر گیا۔ منصوبے کے چیف ڈیزائنر اور پائلٹ ژو جونجیے نے بتایا کہ ٹیم صرف کاغذی جہاز کے بنیادی اصولوں کو جدید انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ ملا کر ایک مستحکم اور غیرمعمولی بڑے سائز کا ماڈل بنانا چاہتی تھی۔ گزشتہ اکتوبر میں ژو اور ان کی ٹیم نے چائنا انٹرنیشنل ایئرکرافٹ ڈیزائن چیلنج میں چیمپئن شپ جیت کر قومی ریکارڈ بھی توڑا تھا۔ اسی کامیابی نے انہیں گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کا حوصلہ دیا۔ تحقیق کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ اُس وقت تک بغیر پائلٹ والے ریموٹ کنٹرول کاغذی طیاروں کے میدان میں چھ میٹر سائز کا سنگِ میل ابھی کسی نے عبور نہیں کیا تھا۔ چنانچہ انہوں نے ایک نیا ہدف مقرر کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل