Saturday, May 30, 2026
 

پاکستان کے عرفات منہاس نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

 



پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنر عرفات منہاس آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ون ڈے ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں عرفات منہاس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیبیو میچ میں آسٹریلوی بیٹسمینوں کو گھما کر رکھ دیا، انہوں نے ڈیبیو میچ میں تاریخی کارکردگی دکھاتے ہوئے 32 رنز دے کر 5 شکار کیے۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں عرفات منہاس نے جادوئی طور پر آسٹریلیا کے 5 بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا اور ان کی تباہ کن بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کی مضبوط بیٹنگ لائن 200رنز پر بکھر گئی۔ واضح رہے کہ یہ پاکستان ٹیم کا 1000واں ون ڈے میچ ہے۔ پاکستان ایک ہزار ون ڈے میچز کھیلنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے جبکہ  پاکستان گزشتہ دو ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کو شکست دے چکا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل