Saturday, May 30, 2026
 

ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

 



ایران کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریبی علاقے جزیرہ قشم میں امریکا کا جدید آربٹر ڈرون مار گرایا۔ ایرانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایئرڈیفنس فورس نے ہفتے کو امریکا-صہیونی جارح دشمن کا ڈرون کا سراغ لگایا گیا اور اس کے بعد گرایا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ جوائنٹ ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹرز کے مشترکہ نیٹ ورک کے تحت فعال ایرانی فوج کے ایئر ڈیفنس نے بغیرپائلٹ کے طیارے کو مار گرایا۔ یاد رہے کہ 26 مئی کو پاسداران انقلاب نے اعلان کیا تھا کہ اس کے ایئرڈیفنس یونٹ نے خلیج فارس کی فضا میں امریکی ایم کیو-9 ڈرون کو نشانہ بنایا تھا اور خبرادار کیا تھا کہ امریکی کی جانب سے جارحیت کے ذریعے جنگ بندی کی کسی قسم کی خلاف ورزی کا جواب بھی بدترین دیا جائے گا۔ پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا تھا کہ امریکی دہشت گرد فوج نے خطے میں کشیدگی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئےخلیج فارس کے خطے میں ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم خفیہ نگرانی کے ذریعے پاسداران انقالب کے ایئرڈیفنس نے ایم کیو-9 ڈرون کی نشان دہی کی اور مار گرایا۔ بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ پاسداران انقلاب نے آر کیو-4 ڈرون اور ایف-35 لڑاکا طیارے پر بھی فائرنگ کرکے پسپا ہونے پر مجبور کیا، جس کے نتیجے میں وہ ایرانی فضائی حدود سے فرار ہوگئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل