Saturday, May 30, 2026
 

بھارت سے اسرائیل کو 'دیوانہ وار محبت' مل رہی ہے، نیتن یاہو

 



اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے بھارت اور نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو بھارت سے بے پناہ محبت مل رہی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو بڑی طاقت قرار دے دیا۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے بھارت اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو سراہا جبکہ دنیا بھر میں ایران اور لبنان پر حملوں کی وجہ سے اسرائیل کو تنقید کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے اعتراف کیا کہ اسرائیل دنیا میں تنہا ہوتا جا رہا ہے لیکن بھارت سے منفرد تعلقات کی تعریف کی اور ان تعلقات کو بڑی طاقت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کے کئی ممالک میں اپنی قانونی حیثیت پر مسائل کا سامنا ہے لیکن بھارت میں ایسا نہیں ہے، بھارت میں اسرائیل کو دیوانہ وار تعاون مل رہا ہے، انتہائی دیوانہ وار تعاون مل رہا ہے۔ مغربی کنارے میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران نریندر مودی سے اپنے تعلقات کی تعریف کی اور کہا کہ میرے خیال میں سب سے زیادہ فالوورز سب سے زیادہ ہیں، اتنے دنیا میں کہیں اور نہیں ہوں گے۔ نیتن یاہو کی جانب سے بھارت میں اپنی مقبولیت سے متعلق یہ پہلا بیان نہیں ہے بلکہ اس سے قبل 2018 میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ نئی دہلی کے دورے کو انہوں نے ‘لوو فیسٹ’ قرار دیا تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کئی ممالک ایسے ہیں جہاں اب بھی اسرائیل کی عزت کی جاتی ہے، بھارت کی آبادی 1.4 ارب ہے اور وہاں اسرائیل بہت مقبول ہے، اسی طرح یہاں نریندر مودی کو پسند کیا جاتا ہے اور میں اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارت گیا جو محبت کا جشن تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل