Saturday, May 30, 2026
 

عید منانے کیلیے کراچی آکر پُراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے امریکی شہری کا اہل خانہ سے رابطہ ہوگیا

 



شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے بہنوئی کے ہمراہ عید منانے امریکا سے آکر پراسرار طور پر لاپتہ شخص نے اہلخانہ سے رابطہ کرلیا اور بتایا کہ وہ حیدرآباد میں ہے جبکہ شادی کرنے اسلام آباد جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی سے بہنوئی کے ہمراہ عید منانے امریکا سے آکر پراسرار طور پر لاپتہ شخص نے اہلخانہ سے رابطہ کرلیا۔ انویسٹی گیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والا زید منیر نے واٹس ایپ پر اہلخانہ کو میسج کیا ہے کہ وہ حیدر آباد میں ہے اور شادی کرنے اسلام آباد جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والا شخص زید منیر 25 مئی کی رات ایک بجکر 24 منٹ پر گھر سے نکلا تھا جس کے بعد صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب اس نے اپنے امریکا کہ واٹس ایپ نمبر سے اہلخانہ کو میسج کیا تھا کہ وہ اسلام آباد جا رہا ہے جس کے بعد سے اس کا نمبر بند مل رہا تھا۔ شاہ فیصل کالونی پولیس نے زید منیر کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ اغوا کی دفعہ کے تحت معیز علی کی مدعیت میں درج کیا تھا۔ انویسٹی گیشن ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کے زید منیر نے گھر سے جانے کے بعد تقریباً آدھے سے پون کلو میٹر پیدل سفر کیا جس کے بعد وہ کسی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوا۔ تاہم انویسٹی گیشن پولیس نے کچھ سراغ ملنے پر اسٹیل ٹاؤن کے قریب چھاپے مارے لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوگئی۔ انویسٹی گیشن پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاپتہ زید منیر کی جانب سے اہلخانہ سے رابطہ ہونے کے بعد بھی پولیس اسے سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے کہ کہیں اسے اغوا تو نہیں کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل