Loading
ایران کی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹر خاتم الانبیا کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کا مکمل انتظام مستند طریقے سے نافذ کیا جارہا ہے۔
خاتم الانبیا ہیڈر کوارٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کی طرف سے آبنائے ہرمز کا انتظام مکمل طور پر اور مستند طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے۔
ایرانی خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ تمام جہازوں کو مقررہ راستوں سے گزرنے اور پاسداران انقلاب بحریہ سے اجازت نامے حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی جہازوں کی طرف سے آبنائے ہرمز کے انتظام میں مداخلت یا آمدورفت میں خلل ڈالنے والی کسی بھی کارروائی کو نشانہ بنایا جائے گا۔
خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز نے واضح کیا کہ اجازت کے بغیر مقرر کردہ روٹ سے ہٹ کر آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کے نتائج خطرناک ہوں گے جبکہ بغیر اجازت گزرنے والے جہاز اپنے اور دیگر جہازوں کی ٹریفک کے لیے نقصان کا باعث بنیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل