Saturday, May 30, 2026
 

اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کا آغاز، ویڈیوز سامنے آگئیں

 



پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کا آغاز دعائے خیر سے ہوگیا ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق تنازع میں گھری اداکارہ مومنہ اقبال کی منگیتر حمزہ کے ساتھ شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں ہفتے کے روز دعائے خیر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل خانہ اور قریبی رشتے داروں و دوستوں نے شرکت کی جبکہ شادی کی تقاریب کا باقاعدہ آغاز اتوار سے ہوگا۔           View this post on Instagram                       A post shared by Salman ameen (@weddingsbysalman) دعائے خیر کی تقریب میں مومنہ اقبال نے ہلکے گلابی رنگ کا غرارہ زیب تن کیا جبکہ حمزہ نے بھی ہلکے گلابی رنگ کا کرتا شلوار اور واسکٹ زیب تن کیا۔ دعائے خیر تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس میں دونوں کو انتہائی خوش دیکھا جاسکتا ہے۔           View this post on Instagram                       A post shared by @wbs.unfolded واضح رہے کہ چند روز قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے لیگی ایم پی اے کے خلاف این سی سی آئی اے میں درخواست دائر کی اور کہا ہے کہ ثاقب چدھڑ انہیں شادی کرنے پر ہراساں اور قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ اداکارہ نے تھانے میں مقدمہ اندراج کیلیے درخواست بھی دی ہے۔           View this post on Instagram                       A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal) اس کے علاوہ ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کے ہونے والے شوہر حمزہ کے خلاف دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل