Saturday, May 30, 2026
 

شادی بیاہ میں فائرنگ کیلیے کرائے پر اسلحہ فراہم کرنے والا ملزم گرفتار

 



شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی بیاہ میں ہوائی فائرنگ کیلیے کرائے پر اسلحہ دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شیرشاہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شادی بیاہ میں ہوائی فائرنگ کے لیے کرایہ پر پستول فراہم کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق پولیس نےملزم وسیم کو خفیہ اطلاع پر شیرشاہ کے علاقے سے گرفتار کیا۔ گرفتارملزم سے غیر قانونی 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن برآمد ہوا جبکہ ملزم نے دوران تفتیش شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوئی فائرنگ کے لیے پستول کرایہ پر مختلف لوگوں کو فراہم کرنے کا انکشاف کیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ 82/26 درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل