Loading
ایران کی فوج نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کا مکمل کنٹرول بدستور پاسداران انقلاب کی بحریہ کے پاس رہے گا اور خبردار کیا کہ اسٹریٹجک بحری راستے میں کسی قسم کی مداخلت کا جواب دیا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹرز نے بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کا انتظام مسلح افواج نے پوری طاقت کے ساتھ سنبھالا ہوا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ تمام بحری جہاز، کمرشل جہاز اور تیل کے ٹینکرز مخصوص راستوں سے گزرنے کے پابند ہیں اور انہیں پاسداران انقلاب سے جامع اجازت درکا ہے۔
آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیےتمام جہازوں کے لیے وضع کیے گئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا گیا ہے کہ ان قواعد کی کسی قسم کی خلاف ورزی پر ان کے بحفاظت گرنے کے حوالے سے سنگین خطرات ہوں گے۔
ایران کی فوجی کمان نے خطے میں فعال غیرملکی بحری فورسز کو بھی سخت وارننگ جاری کردی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے انتظام کی غرض سے فوجی جہازوں کی کوئی کارروائی یا جہازوں کی آمد ورفت پر خلل ڈالنے کی کوشش کی صورت میں ایرانی مسلح افواج کی جانب سے نشانہ بنایا جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاسداران انقلاب نے رواں ہفتے امریکی ٹینکر کو واپس جانے پر مجبور کیا تھا جہاں ایران کی پابندیوں کے باوجود امریکی ٹینکر اپنا ٹریکنگ سسٹم بند کرکے غیرقانونی طریقے سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل