Loading
شہر قائد کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب تیز رفتار واٹرٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، حادثے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
چھیپا حکام کے مطابق کورنگی کراسنگ اٹک پمپ کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل تباہ جبکہ حادثے میں ایک شخص جاں بحق، دو افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کے بعد جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی اور شناخت کے بعد لاش کو اہل خانہ کے سپرد کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل