Loading
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان جونیئر ٹیم آج روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کرے گی۔ ابتدائی میچ میں میزبان ملائیشیا کو شکست دینے والی پاکستان ٹیم کو دوسرے میچ میں برطانیہ کے ہاتھوں 1-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اگرچہ پاکستان نے بہتر انداز سے مقابلہ شروع کیا، مگر برطانیہ نے ابتدا ہی میں تین گول کرکے برتری مضبوط کرلی تھی۔ پہلے کوارٹر میں ہینری میرکھم اور جونی ہیبٹ نے گیندکو جال میں پہنچایا۔ دوسرے کوارٹر میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر گول بناکر پاکستانی ٹیم کا خسارہ کم کیا لیکن پھر حریف دفاعی پلیئرز نے مزید کوئی گول بنانے کا موقع نہیں دیا۔ تیسرے کوارٹر میں گول نہ ہوسکا اور چوتھے کوارٹر میں برطانیہ نے مزید دو گولز کر کے فتح کو یقینی بنالیا۔ دوسری جانب بھارتی ٹیم اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ اور دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے چکی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل