Tuesday, October 14, 2025
 

سوات؛ انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ میں لیویز اہلکار شہید،  وزیر داخلہ کا خراجِ عقیدت

 



وفاقی وزیر داخلہ  نے سوات میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ میں شہید ہونے والے لیویز اہلکار   کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سوات کے علاقے مٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں لیویز اہل کار عبدالکبیر نے جام شہادت نوش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہل کار کو خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ لیویز  اہلکار  عبدالکبیر  نے فرض  کی  ادائیگی  کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں  کا  مستقبل  محفوظ  بنانے  والی ٹیم  پر فائرنگ  کرنے والے  ملزمان  کسی  رعایت کے مستحق نہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل