Tuesday, October 14, 2025
 

لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

 



قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں نعمان علی نے جنوبی افریقا کیخلاف چھ وکٹیں حاصل کیں۔ یہ نواں موقع تھا جب انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ نعمان علی پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے لیفٹ آرم اسپنر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز اقبال قاسم کے پاس تھا جنہوں نے آٹھ مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ✨ @Ali17Noman now holds the most five-wicket hauls (9️⃣) by a Pakistan left-arm spinner in Test cricket ???????????? He overtakes the legendary Iqbal Qasim, who had 8️⃣ fifers ????#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/L6MFYFSpPQ — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 14, 2025  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل