Loading
وزیراعلیٰ ہاؤس میں عالمی بینائی کے دن کی مناسبت سے ایل آر بی ٹی نے مفت آنکھوں کا کیمپ منعقد کیا ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق آنکھوں کے کیمپ کا افتتاح سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ نے کیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آنکھوں کی حفاظت اور بروقت معائنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ آنکھیں قدرت کی ایک انمول نعمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنکھوں کی صحت کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنا خوش آئند اقدام ہے۔ سندھ حکومت عوامی صحت کے منصوبوں میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ بینائی کی حفاظت کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنکھوں کی صحت کو نظرانداز کرنا اپنی زندگی کو دھندلا دینے کے مترادف ہے۔ عوامی آگاہی مہمات صحت مند معاشرے کی بنیاد ہیں۔ سیکریٹری عبدالرحیم شیخ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ’روشن نظر، روشن مستقبل‘ کے عنوان سے آنکھوں کا کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔ ایل آر بی ٹی کا بینائی کی بحالی میں نمایاں کردار ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل