Loading
ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان دہلی ٹیسٹ میں منفرد ریکارڈ قائم ہوگیا۔ دہلی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 518 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کی۔ بھارت نے 134.2 اوورز کھیلے تاہم حیران کن طور پر اس دوران ایک بھی ’بائے‘ یا ’لیگ بائے‘ کا رن نہیں بنا۔ یہ اپنی نوعیت کا دوسرا موقع ہے جب 500 سے زائد رنز بنے ہوں اور ایک بھی ’بائے‘ یا ’لیگ بائے‘ کا رن نہیں بنا۔ اس سے قبل 2018 میں بنگلادیش نے سری لنکا کے خلاف 513 رنز بنائے تھے جس میں ایک بھی ’بائے‘ یا ’لیگ بائے‘ کا رن شامل نہیں تھا۔ خیال رہے کہ اس میچ میں ویسٹ انڈین بولرز نے ایک بھی نو بال نہیں کروائی۔ 518 رنز کے مجموعے میں صرف دو رنز ایکسٹرا کے بنے جو وائیڈ کے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل