Loading
تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو متضاد اور غیر سنجیدہ قرار دے دیا ہے۔ گزشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ “ایران کے لیے بھی دوستی اور تعاون کا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے”، تاہم ایرانی وزارتِ خارجہ نے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے امریکا کے رویے کو “مخالف اور مجرمانہ” قرار دیا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، “امریکا ایک جانب مذاکرات کی بات کرتا ہے اور دوسری جانب ایرانی عوام پر پابندیاں اور حملے کرتا ہے، جو کہ کھلی منافقت ہے۔” خیال رہے کہ جون 2025 میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے دوران امریکا نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے، جنہیں صدر ٹرمپ نے “مکمل طور پر تباہ کرنے” کا دعویٰ کیا تھا۔ امریکا اور دیگر مغربی ممالک ایران پر ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کا الزام لگاتے رہے ہیں، تاہم تہران ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل