Wednesday, October 15, 2025
 

افغان فورسز کی چمن میں سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ،  پاکستان کا مؤثر جواب

 



افغان فورسز کی جانب سے  چمن میں سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کا پاکستان کی جانب سے مؤثر جواب دیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحد پر صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہوگئی ہے۔ افغان فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کرکے سول آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں  فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ویش منڈی اور اسپن بولدک میں افغان طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس میں 2 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ فی الحال رک گیا ہے اور علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ کشیدگی کے پیش نظر چمن کے تمام تعلیمی اداروں میں آج تعطیل کر دی گئی ہے جب کہ وہاں جاری پولیو مہم کو بھی عارضی طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز ذرائع کا کہنا ہے کہ حالات مکمل کنٹرول میں ہیں اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے سرحدی علاقوں میں گشت بڑھا دیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل