Wednesday, October 15, 2025
 

کینسر جیسے موذی مرض سے نبرد آزما اداکارہ انجلین ملک کا خواتین کے نام اہم پیغام

 



اداکارہ اور ڈائریکٹر انجلین ملک کینسر سے شدید جنگ لڑ رہی ہیں اور ان کی کیمو تھراپیز بھی ہوئی ہیں۔ انجلین ملک نے بیماری کا پتہ چلنے کے پہلے روز سے اب تک ایک مرحلے مرحلے پر مداحوں کو اعتماد میں لیا اور صحتیابی کی دعا کی ہے۔ اپنی بیماری کے حوالے سے بالخصوص خواتین کو اہم معلومات شیئر کرتے ہوئے اووری کے کینسر کی علامات کی نشاندہی کی۔ انجلین ملک نے بتایا کہ یہ ایک خاموش بیماری ہے جس کی اکثر دیر سے تشخیص ہوتی ہے کیونکہ اس کی علامات بہت معمولی اور نظر انداز کی جانے والی ہوتی ہیں۔ انجلین ملک نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ اووری کینسر کی علامات کیا ہیں۔ یہ کینسر صرف 20 فیصد کیسز میں بروقت پکڑا جاتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر خواتین ان علامات کو معمولی مسئلہ سمجھ کر نظر انداز کر دیتی ہیں جیسے پیٹ میں مسلسل گیس یا پھولنا، بھوک میں کمی، وزن کا اچانک بڑھنا یا گھٹنا، بار بار پیشاب آنا اور غیر معمولی خون بہنا شامل ہیں۔ انجلین نے مزید بتایا کہ میں سفر میں تھی جب مجھے پیٹ پھولنے کا احساس ہوا مگر میں نے اسے اہمیت نہ دی۔ پاکستان واپس آ کر جب مسئلہ برقرار رہا تو ٹیسٹ کروائے اور معلوم ہوا کہ مجھے گریڈ تھری اووریئن کینسر ہے۔ اداکارہ انجلین نے زور دیا کہ ایک سادہ CA-125 ٹیسٹ اور پیلوک الٹراساؤنڈ سے اس مرض کو بروقت پکڑسکتے ہیں اور یہ مہنگا بھی نہیں ہوتا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل