Thursday, October 16, 2025
 

حیدرآباد، ریفریجریٹر کمپریسر دھماکہ، جھلسنے والا شوہر بھی دم توڑ گیا، اموات 2 ہو گئیں

 



حالی روڈ کے علاقے میں جمعرات کے روز ریفریجریٹر کے کمپریسر کے پھٹنے سے لگنے والی ہولناک آگ سے جھلسنے والا شوہر، جہانگیر بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ دو روز قبل اسی واقعے میں جھلس کر زخمی ہونے والی اس کی اہلیہ دعا بھی انتقال کر چکی ہے۔ اس اندوہناک واقعے میں اموات کی تعداد اب دو ہو گئی ہے۔ واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا جب اچانک ریفریجریٹر کا کمپریسر پھٹنے سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں میاں، بیوی اور ان کی دو کمسن بیٹیاں جھلس کر شدید زخمی ہو گئے تھے۔ 4 سالہ کنول اور 1 سالہ عروسہ اب بھی لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد کے برنس وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل