Loading
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز سیکیورٹی حصار توڑ کر بابر اعظم سے ملاقات کیلیے ڈریسنگ روم جانے والے نوجوان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں دیوارپھلانگ کر ڈریسنگ روم تک پہنچنے والے نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمےمیں ممنوع مقام اورکارسرکارمیں مداخلت کی دفعات شامل کی گئیں جبکہ نوجوان کی شناخت 15 سالہ حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ بابراعظم کا فین ہے اور آٹو گراف لینے کیلیے ڈریسنگ روم تک پہنچا تھا۔ ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑی غیرمتعلقہ نوجوان کودیکھ کر حیران ہوگئےتھے جبکہ کھلاڑیوں کی نشاندہی پرسکیورٹی عملے نے نوجوان کو سیکیورٹی نے حراست میں لےلیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل