Wednesday, October 15, 2025
 

کراچی، چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے پارٹس سے بھرا ٹرک برآمد، 2 ملزمان گرفتار

 



شہر قائد میں پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کے علاقے میں کباڑ کے گودام پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے اسپیئر پارٹس سے لدا ہوا مزدا ٹرک برآمد کرلیا، جبکہ اس دھندے میں ملوث دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے بڑی تعداد میں چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے انجن اور دیگر پرزہ جات برآمد کیے گئے۔ پولیس کے مطابق یہ اسپیئر پارٹس ایک مزدا ٹرک میں لوڈ کیے جا چکے تھے، جسے موقع پر ہی قبضے میں لے لیا گیا۔ کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت زاہد اور عبدالبصیر کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ دو دیگر ملزمان ارباز خان اور نور الحق موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ان کی تلاش جاری ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے برآمد شدہ سامان اور دیگر ممکنہ وارداتوں کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس کارروائی سے موٹر سائیکل چوری کی ایک بڑی کڑی بے نقاب ہو گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل