Loading
محکمہ موسمیات پاکستان نے بحیرہ عرب میں بننے والے کم دباؤ کے باعث پانچویں ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کر دی ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا یہ دباؤ گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران شمال مغرب کی جانب بڑھا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ دباؤ کراچی کے جنوب، جنوب مشرق میں تقریباً 936 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، جب کہ ممبئی (بھارت) سے اس کا فاصلہ تقریباً 700 کلومیٹر ہے۔ ماہرین کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ نظام مزید منظم ہو کر شمال مغرب کی جانب بڑھ سکتا ہے۔ تاہم فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور کسی بھی ممکنہ تبدیلی کے بارے میں عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل