Sunday, October 26, 2025
 

مسلم لیگ (ن) کا ضمنی انتخابات کیلئے متعدد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ

 



پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آئندہ ضمنی انتخابات میں متعدد نشستوں کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق این اے 96 سے بلال بدر چوہدری، این اے 104 سے راجہ دانیال ریاض، این اے 143 سے محمد طفیل جٹ، پی پی 203  سے محمد حنیف جٹ، پی پی 98 سے آزاد علی تبسم کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے اور ان امیدواروں کو جلد ٹکٹ آفیشلی جاری کیے جائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل