Sunday, October 26, 2025
 

پنجاب میں پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن کے طلبہ کی ہیلتھ سکریننگ کے پروگرام کا آغاز

 



وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے اسپیشل بچوں کے لئے پنجاب میں پہلی مرتبہ اسپیشل ہیلتھ سکریننگ کا جامع پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں 35600 سے زائد اسپیشل بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کا آغاز کیا گیا جس میں صوبہ بھر کے سپیشل ایجوکیشن کے مراکز میں زیر تعلیم 34 ہزار سے زائد طلبہ کا علاج معالجہ، آئی ٹیسٹنگ، دانتوں کا معائنہ اور دیگر امراض کا علاج شامل ہے۔ جبکہ اسپیشل ایجوکیشن سینٹرز میں 20 ہزار طلبہ کا موقع پر ہی علاج کیا گیا۔ مراکز صحت، تحصیل ہیڈ کوارٹر او رڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالو ں میں 9ہزارسے زائد طلبہ کا بہترین علاج جاری ہے۔ بڑے شہروں کے اسپتالوں میں 5 ہزار سے زائد طلبہ کا علاج و معالجہ جاری ہے۔ پنجاب بھر میں اسپیشل طلبہ کے داخلوں کے لئے ڈور ٹو ڈور مہم بھی کامیابی سے ہمکنار ہے اور5 ہزار سے زائد نئے داخلے کیے گئے ہیں۔ سی ایم پنجاب خود مختار پروگرام کے تحت اسپیشل ایجوکیشن مراکز میں 2 خصوصی کورسز کا اجرا بھی کیا گیا۔ اسپیشل ایجوکیشن مراکز میں ڈیزائن اینڈ یو ٹیوب،کنٹنٹ کری ایشن، سوشل میڈیا اور ای کامرس کے کورسز جاری ہیں۔ اسپیشل ایجوکیشن مراکز میں 10سٹیٹ آف دی آرٹ نئی کمپیوٹر لیبز کی منظوری دے دی گئی اور اسپیشل ایجوکیشن مراکزمیں 8 موجودہ لیبز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید برآں سی ایم پنجاب خود مختارپروگرام کے تحت 18 ماسٹر ٹرینرز اور1760طلبہ کی ٹریننگ کی جائے گی جس کے دوران پہلی 50 پوزیشنز حاصل کرنے والے 50 طلبہ کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل